اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )بلومبرگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی کو ملک کی معیشت کے لیے مثبت قرار دے دیا۔ بلومبرگ کے مطابق آئی ایم ایف سے 6 ارب قرضے کا حصول نئے وزیر خزانہ کے لیے پہلا چیلنج ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو عالمی اداروں سے ڈیل کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ ان کی واپسی سے آئی ایم ایف ڈیل کا چانس بڑھ گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ٹیکنوکریٹ کے ذریعے ملک ٹھیک کرنے کے خواہاں ہیں۔
بلومبرگ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ڈالرز بانڈز پر ایشیا میں سب سے زیادہ25فیصد منافع دیا، آئی ایم ایف سے گزشتہ معاہدےکےتحت1.1ارب ڈالرز بھی لینے ہیں۔
واضح رہے کہ نئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےعہدے کا چارج سنبھال لیا۔وزارت خزانہ آمد پر وفاقی سیکریٹری اور سینئر افسران نے وزیرخزانہ کا استقبال کیا۔ محمد اورنگزیب کی صدارت میں وزارت خزانہ میں تعارفی اجلاس بھی ہوا، جس میں وزیرخزانہ کوملک کی مجموعی معاشی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔
•