لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اوراپنے عجیب و غریب فیشن کے حوالے سے پوری دنیا میں پہنچانے جانے والی معروف عرفی جاوید کو ممبئی پولیس نے کیوں حراست میں لیا وجہ سامنے آگئی۔
بتایا جاتا ہے کہ اس کی وجہ انکا اشتعال انگیز اور غیر مناسب لباس تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفی جاوید کافی پینے نکلی تھیں کہ پولیس افسروں کے ایک گروپ نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پولیس افسر، ان سے کہہ رہی ہیں کہ ہمارے ساتھ پولیس اسٹیشن چلو، جبکہ عرفی جاوید ان سے سوال کرتی ہیں کہ انہیں حراست میں لینے کی وجہ کیا ہے؟
URFI JAVED ARRESTED BY MUMBAI POLICE #
Shocking 😲#urfi #rfx #urfijaved #love #biggboss #photography #cute #smile #bollywood #colorstv #likeforlike #tellywood #pretty #andtvofficial #bollywoodactress #armeniafans #akarshvi #socialmediamarketing #andtv #inspired #urfitina… pic.twitter.com/Qx5H2gRNDR— Peppermint (@peppermintsssv) November 3, 2023
تو خاتون افسر جواب میں کہتی ہیں کہ اتنے چھوٹے چھوٹے کپڑےپہن کر کون گھومتا ہے؟ واضح رہے کہ اس ویڈیو میں عرفی نے ایک بیک لیس سرخ ٹاپ اور ڈینم پینٹ کا پیئر پہن رکھا ہے۔ جب عرفی نے افسر سے دوبارہ وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ پولیس اسٹیشن چلیں اور پھر انہوں نے عرفی کا بازو پکڑ کر انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آخری اطلاعات تک اس ویڈیو کے مستند ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی تھی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ مذاق پر مبنی ہوسکتا ہے۔