Aroshi ny 3mint ky kaam ky liye kitna mawaza lia?

اروشی نے 3منٹ کا کام کیا اور 3کروڑمعاوضہ وصول کیا

(ڈیلی پوائنٹ)بھارت کی معروف اداکارہ اروشی نے فلم میں 3منٹ کا کام کیا جس کا معاوضہ 3کروڑ وصول کیا. اروشی روٹیلا اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ پر یقین کیا جائے تو اروشی نے فلم میں صرف 3 منٹ کی اداکاری کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کیے۔رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا اپنی پرفارمنس کے لیے ایک کروڑ روپے فی منٹ چارج کرتی ہیں جب کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فلم فلاپ ہے یا ہٹ۔
اداکارہ کی تخمینہ مجموعی دولت تقریباً 236 کروڑ روپے ہے جس کی وجہ اداکارہ کی شہرت ہے اور ان کے انسٹاگرام پر 73 ملین فالوورز ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں