(ڈیلی پوائنٹ)ایتھلیٹ ارشد ندیم کو فائنل سے پہلے ہی سونے کا تمغہ مل گیا.سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے ارشد ندیم کو بہترین کارکردگی دکھانے پر سونے کا تمغہ دینے کا اعلان کردیا ہے.گورنر سندھ کا کہنا ہےکہ دعا ہے ارشد میڈل جیت کر لائے.
پاکستان کے لیے کتنی خوش نصیبی ہو گئی کہ پاکستان بھی سونے کا میڈل لے کر آئے.انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم مایہ ناز کارکردگی دکھائیں، سونے کا تمغہ ہم دیں گے، ان کی فیملی کو لیپ ٹاپ اور جدید موبائل بھی دیں گے۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ کامیابی سے وطن لوٹنے پر ارشد ندیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں استقبالیہ ہو گا۔

