لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء اسد عمر نے مکمل طور پر سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجودہ نظام میں سیاست کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔
بہت سمجھ کر قریبی لوگوں سے مشورہ کرکے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میں سیاست سے ریٹائر ہوجاؤں۔یہ پیغام انھوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا۔
یاد رہے کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر خزانہ اور پارٹی کے جرنل سیکٹری بھی تھے۔
ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے
سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ
میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے…— Asad Umar (@Asad_Umar) November 11, 2023