لاہور(ڈیلی پوائنٹ)اے ایس پی شہربانو کو اہم عہدہ مل گیا ہے.شہر بانو کو وزیر داخلہ محسن نقوی کا پی ایس او لگا دیا گیا ہے.وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہربانو نقوی محسن نقوی کے پی ایس او (پرسنل سیکیورٹی آفیسر)کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی۔ گریڈ 17 کی شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شارخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی افسر تعینات کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شہربانو نقوی اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کرکے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ اے ایس پی شہر بانو نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون کی جان بچائی تھی.