ATM chori ka moqdma bana dia gia

مجھ پر اے ٹی ایم چوری کا مقدمہہ بنا دیا گیا صنم جاوید

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کی متحرک کارکن صنم جاوید کا کہنا ہے کہ مجھ پر اے ٹی ایم چوری کا مقدمہ بنادیا گیا ہے. سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں میں حاضری لگوا کر بھاگتے ہیں کہ کہیں پولیس نئے مقدمے میں گرفتار نہ کر لے۔
انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ہمیں احتجاج کر کے احتجاج کی عادت ہو گئی ہے، ہم جیل سے باہر آ کر بھی جیل میں ہیں۔حکومت کو شرم آنی چاہیے مجھ پر اے ٹی ایم اور بائیک چوری کے مقدمات بنائے گئے ہیں. صنم جاوید نے کہا کہ ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے 75 سال میں پہلی مرتبہ اس جعلی حکومت کو ٹکر دی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں