ہم نے عوام کو مشکل سے نکال دیا

ہم نے عوام کو مشکل سے نکال دیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) عوام کو بڑی مشکل سے نکال دیا ہے معیشت میں بھی بہتری آئی ہے۔یہ کہنا تھا نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا ۔ انھو ں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تھی ملک کے معاشی حالات بہت ہی گمبھیر تھے مگر ہم نے اپنی محنت سے ملک کو سہارا دیا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
ڈالر کا ریٹ بہت ہی اوپر چلا گیا تھا 330 تک لیکن اداروں نے محنت کی اور دل لگی سے کام کیا جس ڈالر کی اسمگلنگ رک گئی اور جن لوگوں نے ڈالر کو ذخیرہ کیا تھا فورا مارکیٹ میں ڈالر لے کر آئے جس سے روپے کی قدر میں بہترین اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کو ترقی پر گامزن کر دیا ہے۔ اب آنے والی حکومت مزید کام کریں اور ملک کی ایکسپورٹ کو بڑھائے جس سے معشیت میں مزید مضبوطی آئے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں