(ڈیلی پوائنٹ)حال ہی میں پیچیدہ سرجری سے گزرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے کے بعد بھی وہ ٹھیک سے نہیں چل رہی، درد ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔
یاد رہےکہ 15 مارچ کو عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر آگاہ کیا کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی یکم رمضان کو سرجری کردی گئی، صحت یاب ہونے تک وہ انڈسٹری سے وفقہ لے رہی ہیں۔اب حال ہی میں اداکارہ نے سرجری کے بعد پہلی بار ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے جس میں انہیں ہسپتال کے بستر پر لیٹا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
عائشہ عمر نے کہا کہ ڈاکٹر شاہ نے پیلوک بون (پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھے) سے ہڈی کا کچھ حصہ ہنسلی کی جگہ پر لگایا ہے جس کے بعد اور ٹائٹینیم پلیٹ لگا دی ہے‘۔اس دوران اداکارہ نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مشکل سے بول پار رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی صحت سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے ہو گئے ہیں اور میں ابھی تک ٹھیک سے چل نہیں سکتی، کالر بون میں بہت تکلیف ہے، لیکن میری ٹانگ کا درد برداشت نہیں ہورہا ہے، میں اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی کیونکہ یہاں کی ہڈی کا چھوٹا حصہ نکالا گیا ہے۔
عائشہ عمر نے کہا کہ ڈاکٹر نے ہڈی کا ٹکڑا نکالنے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال کیا ہے اس لیے پیلوک بون میں درد ناقابل برداشت ہے۔