اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آزادی مارچ کیس میں بری کر دیا گیا ہے.پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی اس کیس سے مکمل طور پر کلین چٹ دے دی گئی ہے.
سول جج ملک عمران آزادی مارچ پر درج مقدمات میں محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے صداقت عباسی اور علی نواز اعوان کو بھی بری کر دیا۔سماعت سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ (ضلع کچہری) پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ آزادی مارچ پر درج مقدمے میں بانیٔ پی ٹی آئی، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی، صداقت عباسی اور دیگر نامزد تھے۔