(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو رہاکر دیا گیا ہے. پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہائی ملی ہے.
یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی اعظم سواتی کو احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔تاہم نومبر میں اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔
