Babar azam ny bara record bana lia

سابق کپتان بابر اعظم نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے. پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے۔بابراعظم نے آج کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں تین ملکی سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 10 واں رن لے کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔
یوں اب بابر اعظم مشترکہ طور پر تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں، انہوں نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین ایشین بھی ہیں کیونکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں