ڈبلن(ڈیلی پوائنٹ)آئرلینڈ کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور نصف سینچری بناکر ویرات کوہلی کے ریکارڈ پر قبضہ جمالیا۔ڈبلن میں کھیلے گئے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ کے دوران بابراعظم نے 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی تاہم 50 رنز مکمل کرتے ہی انہوں نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 39 ففٹیز کے ساتھ بابراعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا۔ ویرات 38 ففٹیز کیساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ روہت شرما نے 34، محمد رضوان اور ڈیوڈ وارنر 27،27 ففٹیز بنائی ہیں۔بابراعظم نے مختصر فارمیٹ میں مجموعی طور پر ففٹیز کی سنچری بنانے والے چوتھے بیٹر کے طور پر بھی اپنا نام درج کروالیا،اس فہرست میں ڈیوڈ وارنر،کرس گیل اور ویراٹ کوہلی کے نام پہلے سے موجود ہیں۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں بابراعظم سب سے زیادہ 77 ٹی20میچز میں قیادت کرنے والے کپتان بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔