Bacho aur orto sy bheeg mangwai to jumrana ho ga

اب بچوں اور عورتوں سے بھیک منگوائی تو 10سال تک قید ہو گی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)بچوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے مافیا کی اب خیر نہیں.بچوں اور خواتین سے بھیک منگوانے والے شخص کو اب 10سال کی قید اور 20لاکھ جرمانہ ہو گا.تفصیلات کےمطابق معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے سخت سزا پائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی ،بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید ہو گی،10 سال قید کیساتھ 20 لاکھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 سال مزید سزا بھگتنا ہوگی، نئے قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قراردیاجائےگا۔ معصوم بچوں کے اعضاء ضائع کرنے اور زبردستی بھیک منگوانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار ہے۔
اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا ،سنگین جرم میں ملوث مافیا چیفس کا ٹھکانہ جیل ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے خصوصی ہدایت کی ۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہےکہ محکمہ داخلہ پنجاب معصوم شہریوں پر ظلم کرنے والوں کیخلاف سرگرم عمل ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں