کراچی(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اپنے ایک انٹریو میں وضاحت دے دی ہے.اداکارہ ہانیہ عامر نے ‘بی بی سی ایشین نیٹ ورک’ کو انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت سوشل میڈیا ٹرولنگ اور بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ دوستی پر بات چیت کی۔
میزبان نے جب سوال کیا کہ آپ کا بادشاہ کے ساتھ کیا کوئی تعلق ہے تو پہلے تو اداکارہ نے جواب دینے سے معذرت کی مگر اینکر کے زیادہ اصرار پر انھوں نے کہا کہ ہماری بس اچھی دوستی ہے یہ کوئی طریقہ نہیں کہ جس کے دل میں آئے وہ کسی پر افئیر کا الزام لگا دے.سوشل میڈیا پر اُن کے اور بادشاہ کے تعلقات سے متعلق تمام خبریں بےبنیاد اور جھوٹی ہیں۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ مجھے ایسی خبریں پڑھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، میں غیر شادی شدہ ہوں اسی وجہ سے آئے روز میرے تعلقات سے متعلق افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔