Bajwa ko bap kehty thy aj usy hi galia nikalty ha

باجوہ کو اپنا باپ کہتے تھے آج اسے ہی گالیاں نکالتے ہیں وفاقی وزیر خواجہ آصف

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو خوب کھری کھری سنائی انھوں نے کہا کہ آج جو لوگ پی ٹی آئی میں ان کو میں نے خود نواز شریف سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لے کر دیا.
تقریر کے دوران ان کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی نے بیان دیا تھا کہ جنرل باجوہ ہمارا باپ ہے مگر افسوس ہے یہ آج اپنے ہی باپ کو گالیاں نکالتے ہیں.ان کی سیاسی تربیت ہے ہی نہیں.جو کل کو جنرل باجوہ کے پاؤں پکڑتے تھے آج اس کا کریبان پکڑنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں.
خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے کافی احتجاج کیا مگر وفاقی وزیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی کارکردگی کچھ نہیں تھی صرف ان کا کام سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈلوانا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں