لاہور ( ڈیلی پوائنٹ ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 31 ویں میچ میں بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
بنگلا دیش کو پہلا نقصان صفر پر اٹھانا پڑا جب شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر تنزید حسن کو آؤٹ کیا جبکہ بنگال ٹائیگرز کی دوسری وکٹ بھی شاہین نے ہی اڑائی، 6 رنز کے مجموعی سکور پر نجم الحسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کی کمان بابر اعظم کے سپرد ہے جبکہ بنگال ٹائیگرز کو شکیب الحسن لیڈ کررہے ہیں۔