لاہور(ڈیلی پوائنٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک کے بعد ایک بڑا ریلیف ملنے لگا.عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بھی بری کر دیا گیا ہے.جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست بریت منظور کر لی۔
عدالت نے اسد عمر، علی محمد خان اور مراد سعید کو بھی دونوں کیسز سے بری کر دیا۔اسد عمر اور علی محمد خان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوائی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔