اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )آج راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کا پہلا میچ کھیلا جانا ہے لیکن اس سے قبل اعظم خان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اعظم خان کو کلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی، بورڈ کی میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔
پاکستان بورڈ کے مطابق اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرہوگا۔