نئی دہلی(ڈیلی پوائنٹ) بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایک افسوسناک واقعہ ہوا جس میں خاتون نے بیٹی پیدا ہونے پر بیٹی کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا اور خود فرار ہو گئی.
بھارت کی پولیس کے مطابق خاتون نے نومولود کو قتل کرنے کے بعد لاش تھیلے میں ڈال کر پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دی اور بچی کے لاپتا ہونے کا ڈرامہ رچایا.پولیس کے مطابق شیوانی نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے والدین کے گھر آئی تھی اور وہ سو رہی تھی کہ اس کی بچی غائب ہوگئی.
خاتون نے یہ بھی بتایا کہ یہ اس کی چوتھی بیٹی ہے جب کہ اس سے قبل 2 بیٹیاں انتقال کر چکی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ نومولود کے لاپتا ہونے کی شکایت پر علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا کہ پولیس کو خاتون پر شک ہوا.
تفتیش کے دوران خاتون نے اعتراف کیا کہ بچی کو دودھ پلاتے وقت اسے معاشرے کی بدنامی کا خیال آیا اور اسی دوران اس نے اپنی نومولود بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا اور پھر اسے تھیلے میں ڈال کر پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا تھا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔