big boss main mijhe dobra offer mile ma ny thokra di

بگ باس میں مجھے دوبارہ آفر ملی میں نے ٹھکرا دی : اداکارہ وینا ملک

(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کی متنازع اداکارہ وینا ملک اس وقت سب کی نظروں میں میں آئی جب اداکارہ وینا ملک نےانڈین ٹی وی رئیلیٹی شو بگ باس میں حصہ لیا شو کے دوران اور اس کے بعد ان کے اداکار اشمیت پاٹیل کے ساتھ افیئر کی خبریں بھی سامنے آئیں۔اس کے بعد انہوں انڈین فلموں میں کام بھی کرنا شروع کر دیا ،نا صرف فلموں میں کام کیا ،بلکہ ایک میگزین کے لیے بہت ہی گندا فوٹو شو کروایا ،جس پر لوگوں نے وینا ملک کو بہت برابھلاکہا.
حال ہی میں وینا ملک ے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور بطور مہمان اپنے کیرئیر کے مختلف ادوار پر روشنی ڈالی، انہوں نے اس شو میں پاکستانی فلم انڈسٹری سے لیکر بالی وڈ اور کئی بھارتی ادکاروں سے تعلقات پر بات کی۔وینا ملک نے اپنے پسندیدہ خان کے بارے میں کہا کہ ہر کوئی بالی وڈ کے خانز کے ساتھ کام کرنا چاہے گا لیکن اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔
وینا نے انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان سے ان کے فارم ہاؤس پر بھی مل چکی ہیں، تاہم انہوں نے کبھی ملاقاتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا۔بگ باس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ یہ ایک بڑا پلیٹ فارم تھا اور اس کی اپنی مخصوص ناظرین کی تعداد تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں تنازعات اکثر وائرل ہو جاتے ہیں، اور بگ باس بھی ایسا ہی ایک پروگرام تھا۔
وینا ملک نے مزید کہا کہ انہیں دوبارہ بگ باس میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے یہ موقع ٹھکرا دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں