اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا ہے. پاکستانی عوام کو 4 ارب اور 88 کروڑ کا ریلیف ملے گا. نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں این ٹی ڈی سی کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 63 پیسے کمی کی درخواست پر سماعت چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں ہوئی، جس میں حکام نے بتایا کہ گزشتہ ماہ نومبر کا فیول پرائس منفی 63 پیسے میں ہے۔
حکام نے نیپرا میں بتایا کہ منفی ایف سی اے سے صارفین کو 4 ارب 89 کروڑ کا ریلیف مل سکتا ہے۔ پرانی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ڈھائی روپے منفی ہیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران مقامی کوئلے سے پیداوار اضافی رہی اور نومبر میں 7 ارب 22 کروڑ بجلی کے یونٹ پیدا کیے گئے۔نومبر میں پیداواری لاگت ریفرنس لاگت کے نزدیک آئی۔
بجلی کی قیمت میں کب کمی آئے گی ابھی اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا.
