Bijli ki qeemat main kami

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے. پورے ملک کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے جبکہ کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں3 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے.
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کردیے ہیں، نوٹیفکیشن کے تحت صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی جبکہ باقی ملک کے لیےجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں