(ڈیلی پوائنٹ)عوام پر ایک کے بعد ایک بوجھ بجلی کی قیمت میں 7روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے.وفاقی حکومت نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے.بجلی کے حالیہ اضافے سے حکومت کو 580ارب روپے ملے گے.
یہ شرح بجلی کی موجودہ قیمت سے زیادہ ہے، جسے صارفین ادا کریں گے، اس کی بنیادی وجہ گزشتہ تین دہائیوں کی بدانتظامی اور توانائی کی غلط پالیسیاں اور بجلی چوری ہیں. واضح رہے کہ پہلے ہی حکومت نے رہائشی بجلی صارفین کو 200 روپے سے 1000 روپے فی یونٹ ماہانہ چارجز عائد کیے ہیں۔
حکومت نے رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔