Bijli ki qeemat sasti kr di gai

وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی سستی کردی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو گرمیوں میں بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دے دیا ہے. شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جب ملک کو سنبھالا تو بہت مشکل وقت تھا مگر آرمی چیف اور میری وفاقی وزراء نے دن رات کی محنت سے ملک کو نا صرف دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا.
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے سوائے باتوں کے کچھ نہیں کیا بلکہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کو توڑا جس سے ملک میں بحران آنے کا خدشہ ظاہر ہونے لگا. مگر ہماری معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف سے دوربارہ مذاکرات کیے . پیٹرول کی قیمت پوری دنیا میں سب سے کم ہے. بجلی کی قیمت میں عوام کو بڑا ریلیف دے رہے ہیں.
شہباز شریف نے واضع بتایا کہ ہم نے آئی پی پیز سے معاہدہ کیا جس سے 3ہزر کروڑ سے زیادہ بچت ہوگئی. اس بجلی ریلیف سے آئی ایم ایف سے باقاعدہ اجازت لی اور انھوں نے ہامی بھر لی ہے.وزیر اعظم نے پاکستانی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی قیمت میں کمی کر رہے ہیں. شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں 7روپے 41پیسے کی کمی کردی ہے. جس سے بجلی قیمت 34روپے ہو گئی ہے. یاد رہے یہ بجلی کی قیمت گھریلو صارفین کے لیے ہے. اس کے علاوہ صنعتوں کے لیے بھی فی یونٹ 7روپے کی کمی کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں