Bijli ki qeemato main kami ka imkan

بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی کا امکان

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی عوام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہےحکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے. سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق 31 دسمبر کو سماعت کرے گا۔سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔ایل این جی سے 23 روپے 20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ ایران سے 27 روپے 15 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔
کوئلہ سے بجلی کی پیداواری لاگت 14 روپے 92 پیسے رہی اور نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں