لیہ(ڈیلی پوائنٹ)7روپے فی یونٹبجلی سستی کرنے پر لیہ کی عوام نے شہباز شریف کا خاص شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں بعد برارہ راست عوام کو ریلیف دیا ہے جس پر ہم بہت خوش ہیں. لیہ کی عوام نے ڈیلی پوائنٹکے رپورٹر رانا شہروز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اب کم ہونی چاہیے.
لیہ کے ایک صارف نے کہا کہ عید کے بعد وفاقی حکومت نے ہمیں سستی بجلی کی صورت میں بہترین عیدی دی ہے. لیہ کی عوام نے مطالبہ کیا کہ خدارا بجلی چوری بھی روکی جائے اگر کرپشن اور بجلی چوری روک دی گئی تو بجلی مزید سستی ہو گی. اللہ شہباز شریف کو صحت والی زندگی دے کیونکہ ہمیں سستی بجلی دی جس سے بجلی کے بل کم آئے گے. لیہ کے بزرگ شہری نے بتایا کہ اگر شہباز شریف کو موقع مزید ملا تو پاکستان دن دگنی ترقی کریں گا.

