پتوکی(ڈیلی پوائنٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو سستی بجلی دینے کا اعلان کیا تو پتوکی کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی . ڈیلی پوائنٹ کے رپورٹر مدثر سے بات کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا اچھی بات ہے عرصے بعد بجلی پر کسی حکومت نے ریلیف دیا بجلی کے بھاری بل اداکر کے تنک آ چکے تھے. بجلی کی قیمت کم ہوئی ہے تو مہنگائی پر بھی قابو پایا جا سکے گا جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا کیونکہ کہ صنعتی شعبے کو بھی بڑا ریلیف ملا ہے.
پتوکی کے شہری نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت نے کم وقت میں بہترین اقدام کیے ہیں. نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے. عمران خان نے بیان بازی کے علاوہ کچھ نہیں کیا جتنی باتیں کی تھی ایک بات پر بھی عمل نہیں کیا. عوام شہباز شریف کے ساتھ کھڑی ہے .

