لاہور (ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی معروف اور پہلی ڈھول پرفارمر ارشمہ مریم ڈیلی پوائنٹ کے اینکر کے انٹر ویومیں کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول مجھ سے شادی کیوں کرے گا میں کون سا نورافتحی ہوں.میں اتنی حسین نہیں ہوں کہ وہ مجھے رشتہ بھیجے.
اینکر کے نے مزید پوچھا کہ آپ شادی کب کر ہی ہیں ؟
جس کے جواب میں ارشمہ مریم نے کہا اپنے لیے لڑکا ڈھونڈ رہی ہوں جیسے ہی کوئی اچھا لڑکا ملے گا شادی کرلو گئی ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ افواہ ہے کہ میں ایک پروگرام کے بیس لاکھ وصول کرتی ہوں ہاں البتہ ایک پرفارمنس کے 5 سے 7 لاکھ لیتی ہوں میرے ساتھ میری پوری ٹیم ہوتی ہے میں اکیلے اتنے پیسے نہیں لیتی.
میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میری پاس جو لاکھوں کی گاڑیاں، 2کنال کا گھر اور جو لاکھوں روپے کی مالک ہوں تو یہ سب میرے پاس مشہور ہونے سے پہلے کا ہے.میرا کوئی بھائی نہیں ہے اس بات کو بہت زیادہ محسوس کرتی ہوں.