لاہور(ڈیلی پوائنٹ)بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے. ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کا الیکشن کیا جیتا بٹ کوائن کی قیمت کو پر لگ گئے.غیر ملکی تجارتی ویب سائٹ کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں اس وقت غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی انتخاب میں برتری کی خبریں سامنے آنے لگیں۔
اب گزشتہ روز ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 80 ہزار ڈالرز سے تجاوز کر گئی۔امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ڈیجیٹل کرنسیوں کے لیے قوانین کو آسان کر دیں گے۔اُنہیں امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیجیٹل کرنسی کے حامی امیدوار کے طور پر دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ بدھ کو امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی بٹ کوائن کی قیمت 75 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔