Bjli ka Bil ziyada any per sheikh Rasheed Gusay mian aa gay

بجلی کا بل زیادہ آنے پر شیخ رشیدغصے میں آگئے

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بجلی کا بل بہت زیادہ آنے کی وجہ سے گبھراگئے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نا میری بیوی ہے نا میرے بچے اور ناہی میں اے سی چلاتا ہوں پھر بھی مجھے ایک لاکھ 68 ہزار روپے بل آیا ہے،بل زیادہ آنے کی وجہ سے میری مارکیٹ کی دوکانیں بھی بندہوگئیں ہیں‌.
سابق وزیر نے کہا کہ اگلے مہینےکے آخر تک نواز شریف بھی اپنا بیانیہ بدل دیں گے، حکومت صرف اپنےکیس ختم کرنے آئی ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کو ابھی باہر آنے نہیں دیں گے۔واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے جس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کی شرط رکھی ہے۔
شیخ رشید کایہ بھی کہنا تھا کہ چور، ڈاکو، لٹیرے، نااہل اور ناکام بجٹ پیش کرنے والی حکومت کوگھربھیجاجائے، مذاکرات فوج کے ساتھ کرکے درمیانی راستہ نکالا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں