بالی ووڈاداکارہ ایشوریہ کا طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

کراچی (ڈیلی پوائنٹ )بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی بیٹی پلے بیک گلوکارہ ایشوریہ نے شادی کے 18 برس بعد شوہر سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور فلم پروڈیوسر دھنوش اور ایشوریہ نے باضابطہ طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے،ایشوریہ رجنی کانت2برس سے اپنے شوہر سے الگ رہ رہی تھیں اور دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا انتخاب کیا ہے، دھنوش اور ایشوریہ 2 بیٹیوں یاترا اور لنگا کے والدین ہیں اور چنئی فیملی کورٹ میں جلد ان کے کیس کی سماعت شروع ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں