Bushra bibi adayala jail pounch gai

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں ہیں. 190ملین پاؤنڈ ریفرنس اور توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔بشریٰ بی بی کے دونوں کیسز میں وارنٹِ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے شیورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔
وکلائے صفائی نے آج بشریٰ بی بی کی حاضری کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں