Bushra bibi ny Imran khan ki bt manny sy inkar krdia

بشری بی بی نے عمران خان کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اپنے شوہر کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے. ذرائع کے مطابق بانئ پی ٹی آئی نے احتجاج کے لیے متبادل جگہ کی ہامی بھری لیکن بشریٰ بی بی اس بات کو ماننے سے انکاری ہیں۔
بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں۔بشری بی بی نے عمران خان کی بات ماننے سے انکار کیا اور کہا کہ ہم ہر صورت ڈی چوک پہنچ کر ہی دم لیں گے.
گزشتہ روز ملاقات میں بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو میسج بھی ریکارڈ کروایا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے ملاقات میں ویڈیو پیغام بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کے لیے ریکارڈ کروایا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومتی وفد سے بات چیت سے بانئ پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں