Bushra bibi py mazhbi manafarat phailany ka ilazm

بشریٰ بی بی پر مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام مقدمہ درج کر دیا گیا

راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ) بشریٰ بی بی پر مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام مقدمہ درج کر دیا گیا. عمران خان کی اہلیہ کے حالیہ بیان نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے لیے نئی مشکل پیدا کر دی ہے.
ملتان میں بشری بی بی کیخلاف تھانہ قطب پورمیں شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے کے متن کے مطابق بشری بی بی نے لوگوں کے مذہبی جذبات ابھارنےکی کوشش کی۔ راجن پور میں بھی بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.تھانہ محمد پور میں مقدمہ شہری خام سیدانی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے مطابق بشریٰ بی بی نے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔
قبل ازیں گزشتہ روز بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی آر ڈیرہ غازی خان میں درج کی گئی ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لیے نفرت انگیز بیان دیا۔
خیال رہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں جنرل قمر باجوہ اور سعودی عرب کے شہزادے پر الزام لگائے تھے.

اپنا تبصرہ لکھیں