Busrha bibi ko 4 moqdmat main relief mil gia

بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور

(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی ہے. بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک ہوگئی ہے. ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔دورانِ سماعت بشیٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں 1 اور تھانہ رمنا میں 3 مقدمات درج ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں