بگ باس کے فاتح ایلوش یادو کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )بگ باس OTT سیزن 2 کے فاتح ایلوش یادو پر یوٹیوبر پر تشدد کرنے کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے، حال ہی میں ایلوش یادو کو ایک ویڈیو میں یوٹیوبر پر لاتیں اور گھونسے برساتے دیکھا گیا ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایلوش کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں ایلوش نے یوٹیوبر پر تشدد کا اعتراف کیا ہے، تاہم ساتھ ہی دعویٰ کیا ہے، کہ یوٹیوبر ساگر نے انہیں اور ان کے والدین کو زندہ جلانے کی دھمکی دی تھی۔
ویڈیو بیان میں ایلوش کا مزید کہنا تھا کہ ساگر گزشتہ سال اگست سے جب وہ بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح قرار دیے گئے تھے، اس دن سے انہیں سوشل میڈیا پر تنگ کر رہے ہیں۔
8 ماہ تک تنگ کرنے کے بعد اب ایلوش نے ساگر سے ملاقات کا فیصلہ کیا، جبکہ ایلوش کا کہنا تھا کہ جس دن لڑائی کا واقعہ پیش آیا، اس دن میں نے ساگر سے کہا تھا کہ میں رات کے وقت دہلی لینڈ کروں گا، مجھ سے ملنا۔
تاہم اس پر ساگر کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے، ساتھ ہی اپنی اور ایلوش کی واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ شئیر کیا، جس میں دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت تھی۔
ساگر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے گھر کی لوکیشن ایلوش کو واٹس ایپ پر بھیجی تھی، میں نے اسے کہا کہ ہمارے ہاں مہمان کو خدا کا درجہ دیا جاتا ہے، میں اپنے گھر میں لڑائی جھگڑا نہیں کروں گا، میں نے یہ بھی کہا کہ تم ڈرو مت۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات ساگر کے ایک دوست کی گارمنٹ کی دکان میں ہوئی، جہاں ساگر نے پہلے سے خفیہ کیمرہ نصب کیا ہوا تھا، جبکہ ساگر خفیہ مائیک بھی لگایا ہوا تھا۔
ایلوش یادو کا یوٹیوبر کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُس صورتحال میں منہ سے نکل گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایلوش یادو کے خلاف گوروگرام پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، یوٹیوبر ساگر ٹھاکر کی جانب سے شکایت پر گوروگرام پولیس نے مقدمے میں سیکشن 147، 149، 323 اور 506 کی دفعات شامل کی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں