لاہور(ڈیلی پوائنٹ) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے اہم فیصلہ کر لیا ہے کہ اب وہ کس سیاسی پارٹی میں جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
چودھری نثارعلی 35 ایم این ایز اور 55 ایم پی ایز کے ساتھ بہت جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل مناسب وقت پر چودھری نثار اہم پریس کانفرس میں اس بات کا اعلان کریں گے۔
چوہدری نثار کا اپنے 35 ایم این ایز اور 55 ایم پی ایز کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ۔ مناسب وقت پر پریس کانفرنس کریں گے 🔥
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) November 22, 2023
سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی نے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اللہ کریں ایسا ہو مگر ہوتا ممکن نہیں لگ رہا۔شاید چودھری نثار پی ٹی آئی آبھی جائیں مگر ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ساتھ اتنی تعداد میں آنا ممکن نظر نہیں آتا۔
I wish . Unfortunately he can’t even name those many MNAs or half as many MPAs
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) November 22, 2023
یاد رہے کہ ان دنوں پی ٹی آئی پر مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ اب آنے والے دنوں چودھری نثار علی عمران خان کو جوائن کرتے ہیں تو یہ بڑی اہم مثبت خبر پی ٹی آئی کے لیے ہو سکتی ہے۔چودھری نثار علی نواز شریف کے پرانے دوست اور مسلم لیگ ن کے اہم رکن رہے ہیں مگر 2017 کے دھرنے سے چودھر ی نثار نواز شریف سے نالاں تھے.یہ بھی یاد رہے چودھری نثار عمران خان کے کلاس فیلو اور دوست بھی ہیں.