لاہور(ڈیلی پوائنٹ) سابق گورنر پنجاب چودھر سرور4پارٹیوں کے بعد خفیہ پیغامات بھیج رہے ہیں.ایک معروف بزنس مین ہیں پاکستان واپسی ہوئی تو مسلم لیگ ن کی جماعت میں شامل ہوئے ۔نواز شریف نے پنجاب کا گورنر بنایا مگر پارٹی سے اختلافات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں یہ کہ کر شامل ہوئے کہ پنجاب میں لوگوں نے ناجائز طور پر یتیموں کی زمینوں اور پلاٹوں پر قبضہ کیاہے میں وہ ناجائز قبضے چھوڑوانے میں ناکام رہا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف کے دور میں عمران خان نے بھی چودھری سرورکو پنجاب کا گورنر بنایا مگر جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہی پھر پارٹی سے اختلاف کی خبریں میڈیا میں آئی اور چودھر ی صاحب پی ٹی آئی سے بھی الگ ہوگئے ۔
چودھری صاحب نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ق لیگ کے متعلق کہا پاکستان میں جمہوری پارٹی ق لیگ ہی ہے۔ مگر اب سینیر صحافی فرخ شہباز وڑائچ کی خبر کے مطابق چودھری سرور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے پھر سے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔
خبر کے مطابق چودھری سرور نے عمران خان کو جیل میں پیغام پہنچایا ہے کہ میں پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہوں۔اب بس عمران خان کی جانب سے گرین سگنل ملنے کا انتظار ہے چودھری صاحب پھر سے پی ٹی آئی میں جانے کے خواہاں ہیں۔