chaht fateh ali manshor a gya

چاہت فتح علی خان کا منشور کیا؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے امیدوار کاشف رانا عرف استاد چاہت فتح علی خان نے انتخابی ترانے اور منشور کا اعلان کردیا ہے۔سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کاشف رانا کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ میرا انتخابی نشان باجا ہو کیونکہ فتح ہوگی تو باجا ہی بجے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر سیوریج سسٹم بہتر کریں گے اور میں چاہتا ہوں کہ لوکل باڈی انتخابات دوبارہ ہوں۔
یاد رہے کہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میرے پاکستانیوں میں خوشیاں بانٹنے کیلئے آ گیا ہوں آج میں نے آپ کیلئے این اے 128 سے قومی اسمبلی کا لیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے میرے کاغذات بھی جمع ہو گئے ہیں میں چاہتاہوں کہ آپ میں رہوں ،آپ کی خدمت کروں ، آپ کے ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوں۔
خیال رہے کہ استاد چاہت فتح علی خان کے مدمقابل امیدوار پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ( ن ) کے میاں نعمان ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں