qazi faiz esaa ny dil khush kr diye

چیف جسٹس قاضی فائز نے دل جیت لیے

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استعمال کیلئے مختص کی گئی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردی ہیں۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس کے علم میں آیا ہے کہ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کیلئے ستمبر 2020 میں لگژری گاڑیاں خریدی تھیں جن کی مالیت 6 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کیلئے ایک بالکل نئی بلٹ پروف لگژری گاڑی بھی حکومت پنجاب نے دی دونوں گاڑیاں جی او آر لاہور میں سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میں کھڑی ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ قواعد کے مطابق چیف جسٹس اور ہر جج کو 2، 2 گاڑیاں دی گئی ہیں لیکن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ یہ لگژری گاڑیاں استعمال نہیں کررہے آئینی اور عوامی عہدیداروں کے استعمال میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں قومی خزانے پرغیر مناسب بوجھ ہیں اسی لیے چیف جسٹس کی ہدایت ہے کہ دونوں گاڑیاں فروخت کر کے رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اس بہترین اقدام کو سراہتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے سوشل میڈیا پر کہا کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے لیے گاڑیا ں خریدی یہ اشرافیہ ہے جو ملک کو لوٹ رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائذ صاحب نے بہتری مثال قائم کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں