Chiken ky gosht ki qeemat main bara azafa

چکن کے گوشت کی قیمت 1200روپے ہو گئی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)چکن کے گوشت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. چکن کے گوشت کی فی کلو قیمت 1200روپے تک پہنچ گئی ہے. عید کے بعد اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے۔ مرغی کا گوشت 900 روپے سے 1200روپے فی کلو گرام میں ملنے لگا۔ زندہ مرغی540 سے 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
کراچی میں مرغی فروش من مانیاں کرنے لگے۔ مرغی کا گوشت 850 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ سرکاری نرخ 650 روپے فی کلو ہے۔لاہور میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی ۔ مختلف علاقوں میں فی کلو 750روپے کلو جبکہ صافی گوشت880روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ متعدد دکانوں پرمرغی کے گوشت کی سرکاری ریٹ لسٹ ہی غائب ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں