(ڈیلی پوائنٹ)چین نے ٹیکنالوجی میں ایک بار پھر میدان مار کر 10جی برانڈ متعارف کروادیا ہے.بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سپر فاسٹ نیٹ ورک کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ حیران کن طور پر 9934 Mbps ہے، جبکہ اپ لوڈ اسپیڈ 1008 Mbps تک پہنچ چکی ہے، اس کا مطلب ہے کہ آپ صرف 20 سیکنڈ میں 20 جی بی کی فل ایچ ڈی یا 4K فلم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 جی انٹرنیٹ کی یہ پیش رفت نہ صرف ٹیلی کام سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گی بلکہ صحت، تعلیم، زراعت اور صنعت جیسے اہم شعبے بھی اس برق رفتار نیٹ ورک سے بے پناہ فائدہ اٹھائیں گے۔
فی الوقت سروس کے پیکجز یا قیمتوں سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے.

