لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب کے اسکولوںمیں گرمی کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے. بچوں کے لیے اچھی خبرسامنے آئی ہے تعلیمی اداروں کو یکم جون کو بند کرنے فیصلہ ہوا ہے. محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اگر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو چھٹیاں یکم جون سے پہلے بھی کی جاسکتی ہیں.
