لاہور(ڈیلی پوائنٹ)تعلیم کا فروغ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سی ایم ایجوکیشن کارڈ پنجاب میں متعارف کروانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. منصوبے کے تحت 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمیننس اسٹار کارڈ ملے گا۔
وزیراعلیٰ نے میٹرک ٹیک کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا بھی اعلان کیا جبکہ لاہور کے 338 اسکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا بھی اجرا کیا۔وزیراعلیٰ نے اسکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لیے 90 دن کی ڈیڈ لائن محکمہ تعلیم کو دی ہے.

