کراچی(ڈیلی پوائنٹ)مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں شکست دیدی ہے. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی۔
مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں اور انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
شہزاد رائے نے کہا کہ طالبہ کھیل کے دوران بہت پُراعتماد تھی، مقابلہ کچھ دیر ہی چلا اور وزیراعلیٰ سندھ نے بہت اچھا کھیلا، بچوں کو اسکرین سے دور لے جانے کیلئے شطرنج کی طرف لانا ہوگا.یہ بہت سستا کھیل ہےمراد علی شاہ کو چاہیے کہ شطرنج کے کھیل کو عام کریں اور سکولوں میں اس مضمون کو پڑھایا جانا چاہیے.
