اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان بھر کے کالجز اور جامعات میں طلباء تنظیمیں بحال کر دی گئی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں پر گزشتہ کئی برس سے مکمل پابندی تھی۔ ہر حکومت طلباء تنظیموں کی بحالی کا محض اعلان کرتی رہی ہے مگر اس پر کبھی عملدرآمد نہیں کیا۔
سینٹ کمیٹی برائے ایجوکیشن نے طلباء تنظیموں کی حمایت کرتے ہوئے مکمل بحالی کی منظوری دی۔
سینیٹ کمیٹی برائے ایجوکیشن نے کالج اور جامعات کی سطح پر طلباء تنظیمیوں کی بحالی کے بل کی منظوری دے دی
— Educational News 🗞️ تعلیمی خبریں (@EducationalNe11) December 4, 2023
یاد رہے کہ ماضی میں طلباء تنظیموں پر پابندی لڑائیوں کی وجہ سے لگائی گئی تھی جو آپس میں لڑتی تھی۔ مگر ماضی میں ہی طلباء تنظیمیں ہونے کی بدولت سیاسی لوگ پیدا ہورئے تھے۔ سعد رفیق ،فرخ حبیب اور کئی سیاسی رہنماء بھی طلباء تنظیموں سے ہی آگے آئے تھے۔ اب دیکھنا ہے کہ طلباء تنظیموں کی بحالی سے پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں کیا مثبت تبدیلی ہوگئی یہ آنے والا وقت بتائے گا۔