Corruption khtm to imf ky pas nahi jana pry ga

کرپشن ختم ہو گی تو آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی خواجہ آصف

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)سینئر وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کرپشن ختم ہو گی تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا. سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا صنعتی برادری کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں، ملک اس وقت برے دور سے گزر رہا ہے، آئی ایم ایف کا پریشر ہے لیکن ایک روشنی نظر آنا شروع ہو گئی ہے، سارے اندیکیٹرز مثبت آ رہے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم آہستہ آہستہ مایوسی کے دور سے نکل چکے ہیں لیکن اب بھی بہت سی رکاوٹیں عبور کرنی ہیں، کچھ ایسے فیصلے ہیں جو ہم اپنی مجبوریوں کی وجہ سے نہیں لے پاتے، معاشی مجبوریاں بعض اوقات تکلیف دہ ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دور میں ملک میں بہت بڑی کرپشن ہوئی، اگر 50 فیصد کرپشن ختم ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑے۔

اپنا تبصرہ لکھیں