لاہور(ڈیلی پوائنٹ)کرکٹ پر آن لائن جواکھیلنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔سی سی پی او نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جوئے کے اڈوں پر روزانہ کی بنیاد پر ریڈ کئے جائیں۔
آن لائن جواءکھیلنےوالوں کےگردگھیرا تنگ کیا جائے۔ سی سی پی او نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوئے کے اڈوں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھی جائیں ۔آن لائن جوئے کےخاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا بڑا میلہ پاکستان میں سج گیا ہے اور خبر کے مطابق جوئے کا آغاز بھی سٹے بازوں نے کر دیا ہے۔