لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اورنگزیب لغاری نے اداکاری چھوڑ کر فرنیچر کی دوکان کھول لی ہے. ڈیلی پوائنٹ کی اینکر سے خصوصی بات کرتے ہوئے سینئر اداکار نے بتایا کہ 30سال سے اداکاری کر رہا ہوں مگر اداکاری کرنے سے گھر نہیں چلتا.
اداکاری مستقل کام نہیں ہے عارضی کام ہے اس لیے سوچ لیاتھا کاروبار کرنا ہے اس لیے بہت سالوں پہلے فرنیچر کا کام شروع کر دیا . انھوں نے بتایا کہ اداکاری کےوقت بھی لوگوں نے بہت پیار دیا اب بھی دے رہے ہیں.
اورنگزیب لغاری نے کہا کہ دوسرے اداکاروں کو بھی چاہیے کہ چھوٹے کاروبار کرے تاکہ اگر آپ کو ڈراموں میں کام نہ بھی ملے تو آپ کا گھر چلتا رہے. اداکاری آپ کے شوق کے لیے اچھا ہے مگر اس کو مکمل اداکاری تک محدود نہ کرے.